نئی دہلی، 24 جولائی (یواین آئی) ہندوستان کو ریو اولمپکس سے صرف دس دن پہلے اس وقت گہرا جھٹکا لگا، جب تمغہ کی امید پہلوان نرسنگھ یادو ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہو گئے۔
نرسنگھ کو دو بار کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار پر ترجیح
دیتے ہوئے 74 کلوگرام فری اسٹائل وزن کے زمرے میں منتخب کیا گیا تھا۔
عالمی چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والے پہلوان نرسنگھ کے ڈوپ ٹیسٹ میں فیل ہونے کی تصدیق قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) نے بھی کر دی ہے